آغاخا ن رورل سپورٹ پروگرام اور کمیونٹی کے تعاون سے بننے والا شندور یوٹیلیٹی کمپنی کی طرف سے لاسپور ویلی میں بجلی کی فراہمی شروع۔

لاسپور(امیر نیاب) تفصیلات کے مطابق آغاخا ن رورل سپورٹ اور کمیونٹی کے تعاون سے کچھ سال پہلے شروع کیا جانے والامیگا پراجیکٹ نے اپنے صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ یاد رہے کہ اے۔کے۔ار۔ایس۔پی کے زیر نگرانی بننے والا یہ کمپنی صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی کے ساتھ ایک منافع بخش کمپنی بھی ہے۔ جو کہ کمپنی ایکٹ کے تحت سیکیورٹی اکسچینج کمپنی پاکستان (SECP)کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ اس کمپنی سے علاقے کے بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کمرشل پرپس میں بھی استعمال کیا جاسکے گا ۔ اور اس کمپنی کا فائدہ بھی صارفین کو ہی ہوگا۔اے۔کے۔ار۔ایس۔پی(AKRSP) نے یہ پروجیکٹ ورلڈ بنک، سویس گورنمنٹ او مختلف بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے مکمل کر لیا ہے۔ اس پروجیکٹ میں ایک اور قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ اس پروجیکٹ کے صارفین کے لیے پری پیڈ میٹر متعارف کرایا گیا ہے جو کو پاکستان کی تاریخ میں پہلا پری پیڈ میٹرسسٹم ہوگا۔ ذرایع کے مطابق گورنمنٹ کی جانب سے پری پیڈ میٹر کے لیے اجازت نامہ تاخیر کا شکار ہے امید کی جارہی ہے کہ بہت جلد گورنمنٹ کی طرف سے منظوری مل جائیگی۔ خیال رہے کچھ فنڈینگ اور تکینیکی وجوہات کی بنا پر تاخیر سے بجلی فراہمی کو کچھ عناصر مختلف بے بنیاد الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ منفی پروپیگنڈہ کرنے پرتلے ہوئے تھے۔ جسکا خاموشی سے جواب بجلی کی فراہمی سے دیا گیا۔
علاقے کے عوام نے شندور یوٹیلیٹی کمپنی کے صدر نگاہ بن شاہ ، ممبر بورڈ اف ڈائریکٹر منظور علی شاہ، جنرل سیکریٹری حاصل مراد، شراف الدین، پونار خان (چیرمین وی۔سی) محمد شریف خان، خاظر جان، عدیر احمد خان، جماعت خان، میر نیاب خان، شیر اعظم خان، محمد قیوم شاہ (سابق ناظم)، مس خان اور دیگر علاقے کے عوام نے آغاخا ن رورل سپورٹ پروگرام کو بھرپور انداز میں شکریہ اور خراج تحسین پیش ادا کرتے ہوے اس پروجیکٹ کو علاقے کے لیے ایک عظیم تحفہ قرار دیا ہیں۔ اور ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں نے کمپنی کے صدر، جنرل سیکریٹری، ممبر بورڈ اف ڈایریکٹر اور تمام لیڈران کو جنکی بھرپور محنت سے یہ کام تکمیل کو پہنچ چکا ہے کو بھی بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرکیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔