جی او سی ملاکنڈ ڈویژ ن میجر جنرل آصف غفور نے چترال میں پی آئی اے حادثے میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) جی او سی ملاکنڈ ڈویژ ن میجر جنرل آصف غفور نے چترال سکا ؤ ٹس ہیڈ کوارٹر چترال میں پی آئی اے حادثے میں شہید ہونے والوں کیلئےImage may contain: 8 people, people sitting and indoor فاتحہ خوانی کی ۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ ، ایم پی اے چترال سلیم خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبدالغفار اور شہدا کے لواحقین اس موقع پر موجود تھے ۔جی او سی نے کہا ۔ کہ مشیت ایزدی کے آگے کسی کا بس نہیں چلتا ۔ یہ پورے ملک کیلئے صدمہ ہے ۔Image may contain: 3 people, indoor اور پاک فوج اس غم میں برابر کی شریک ہے ۔ دُکھی لوگوں کے غم کا ہمیں اندازہ ہے ۔ شہدا کی میتوں کو چترال پہنچانے میں جو وقت لگا ، اُس کی وجہ ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعے ورثا کو اُن کے عزیزوں کی میتوں کی صحیح شناخت کو ممکن بنا نا تھا ۔ جو کہ بہتر طور پر کی گئی ۔ Image may contain: 4 people, people sitting and indoorاس لئے لواحقین اور عزیز و اقارب کو انتظار کی گھڑیاں جھیلنی پڑیں ۔ جی او سی نے کہا ۔کہ فوج عوام کے بھر پور تعاون کی بدولت ہی بہتر خدمات کے قابل ہوتی ہے ۔ شہدا کے ورثاء کی طرف سے ایم پی اے سلیم خان ، شہزادہ فہام عزیزImage may contain: 4 people, people sitting and indoor اور ڈاکٹر سعد ملوک نے اس سانحے کے دوران حویلیاں اور چترال میں پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کی خدمات کی تعریف کی ۔ جی او سی نے بعد آزان پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس آفیسرز سے ملاقات کی Image may contain: 4 people, people standing and outdoorاور اس ا مر پر خوشی کا اظہار کیا ۔ کہ چترال کے شہری اُن کی خدمات سے مطمئن ہیں ۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نےImage may contain: 5 people جی او سی کو سوئنیر پیش کیا ۔ جبکہ ڈی پی او اکبر علی نے بھی اپنی طرف سے چترال کا Image may contain: 7 people, outdoorروایتی تحفہ پیش کیا ۔ جی او سی نے تمام حاضرین سے الوداعی ملاقات کی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔