سترہ مہینے گذرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے بمباغ کے نہر پر کام شروع نہ ہوسکا۔عوام کا اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سترہ مہینے گذرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے بمباغ کے نہر پر کام شروع نہ ہوسکا،بمبا غ کے عوام نے اپنے مدد آپ کے تحت ہاتھوں اور ایکسیوٹر سے کا م شروع کردیا۔انتہائی دشوار مٹی کے تودے کے نیچے کیا جانے والے اس کام میں کسی بھی وقت جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔بمباغ کے عوام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گاؤں کا زرعی اراضی اور پھل دار درختوں کوبچانے کے لیے اپنے جانوں پر کھیل کر اپنی مدد آپ کی تحت اس نہری نظام پہ کام کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ2105کے سیلاب کے تبا ہ کاریوں کے بعد حکومتی ونام نہاد سیاسی نمائندوں نے صرف دورؤں اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے،لہذا مالی اور جانی نقصانات کے باوجود وہ اس کام کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔