ڈپٹی کمشنر چترال اور دیگر شہداء کے لئے ڈی سی آفس میں قرآن خوانی کی گئی/کمشنر ملاکنڈ کی خصوصی شرکت

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پی آئی اے حادثے میں شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ اور دیگر شہدا ء کے ایصال ثواب کیلئے چترال کے ڈی سی ہاؤ س dccc-2میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل کے سربراہی میں قرآن خوانی اور بعد ازاں اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان، افسران اوران کی نمائندوں نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ اس میں بعض سیاسی پارٹیوں کے رہنماء ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مذہبی پارٹیوں کے نمائندوں ، علماء نے بھی شر کت کی۔اس موقع پر قاری جمال عبدالناصر نے کمشنر ملاکنڈ عثمان گل کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پہلے افسر ہیں جو دیگر ضلع سے آکر فاتحہ خوانی کی اور ہمارے غم میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی رہنماء ، وزراء اور مذہبی پارٹیوں کے نمائندوں کو بھی چاہئے تھا کہ وہ اس موقع پر ہمارے غم میں شریک ہوتے ۔ اس موقع پر ایک مختصر تقریب بھی ہوئی جس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے مرحوم ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ کی خدمات کو سراہا اور انہیں ایک نہایت ایماندار، خدا ترس، محنتی اور غریب پرور افسر قرار دیا۔ انہوں نے انتظامیہ کے تمام افسروں پر زور دیا کہ وہ اسامہ کے مشن کو جاری رکھیں جو ان کی المناک موت کی وجہ سے ادھورا رہ گیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیکر کہا کہ عوام کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنا ، ان کی بات سننا اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے سے مشکلات میں کافی حد تک کمی پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ افسران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دفاتر میں جتنے لوگ بھی فریادی بن کر آئیں وہ ضرور ان کی بات سنیں اور ان کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں کیونکہ اصل عبادت انسانیت کی خدمت ہی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔