وفاقی اور صوبائی قیادت کا جہاز سانحہ میں جان بحق افراد کے فاتحہ خوانی میں شرکت نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ ایم ظہیر الدین بابر

hچترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)نائب ناظم وی سی کجو ایم ظہیر الدین بابرنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ طیارہ حادثہ نے چترالی قوم کو جو دکھ دیا اس کو بھولنا اس کا ازالہ مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔انہوں نے کرنل نظام الدین شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین غم زدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک رہا۔اورگھر گھر جاکر فاتحہ خوانی کرنے کے ساتھ ساتھ دوڑ دوڑ کر ہر نماز جنازے میں بھی شریک ہوکر غم زدہ خاندانوں کی حوصلہ افزائی کی۔اُنہوں نے مرکزی اور صوبائی حکومت قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ لواری ٹاپ سے نیچے جو بھی کسی حادثے میں جان بحق ہوجائے تو مرکز اور صوبے سے کوئی نہ کوئی ادھر جاکر تعزیت کے ساتھوں لاکھوں روپے معاوضہ کا بھی اعلان کرتا ہے مگر بدقسمتی سے چترال کے بیس لوگ جہاز حادثے میں جان بحق ہونے کے باجود مرکزی اور صوبائی حکومت سے کوئی نمائندہ فاتحہ خوانی کے لئے نہ چترال آنے کی زحمت کی اور نہ کو ئی معاوضے کا اعلان کیا۔جو کہ انتہائی قابل مذمت اور افسوس کی بات ہے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔