ضلعی تنظیمات بحال نہ ہونے کی وجہ سے ضلع چترال میں پاکستان تحریک انصاف لاوارث ہوکر رہ گئی ہے۔سیف الرحمن مشکور

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سیف الرحمٰن مشکورؔ سابق چترال جوائنٹ سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تنظیمات بحال نہ ہونے کی وجہ سے ضلع چترال میں PTI لاوارث ہوکر رہ گئی ہے۔ اس سے قبل ضلعی قائدین نے اپنی ذاتی مفادات کی خاطر پارٹی کو منظم کرنے کی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے بھی پارٹی کے مخلص وتعلیم یافتہ کارکنان بدظن ہوکر پارٹی سرگرمیاں ترک کرچکے ہیں اوروہ انتہائی مایوسی کاشکار ہیں۔ لیڈی ایم۔ پی ۔اے بی بی فوزیہ بھی پارٹی کو منظم اور فعال کرنے میں کردار ادا کرنے کی بجائے اپنی ذاتی مصروفیات میں مگن ہے اور پارٹی کارکنان سے قطع تعلق رکھی ہوئی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے کارکنان اس خدشے کا اظہار کررہے ہیں کہ اگر خدانخواستہ ضلعی صدارت پھر وہی آزمائے ہوئے سابقہ قیادت میں سے کسی کو سونپی گئی تو پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا اور پارٹی کے مخلص اور تعلیم یافتہ کارکنان کا ناپید ہونے کا خطرہ ہے۔ اُنھوں نے صوبائی قائدین خاص کر مرکزی قائدین سے اپیل کی کہ جلداز جلد ضلع چترال کے لئے پارٹی کارکنان میں سے نیا ، دیانتدار، ایماندار اور تعلیم یافتہ صدر منتخب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ 2018 ؁ء کے جنرل الیکشن کے لئے پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے کارکنان بھر پور منظم ،فعال اور متحد ہوسکیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔