ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل، پی ٹی سی ایل کی تصدیق،چترال میں کئی سالوں سے انٹرنیٹ سروس ناقاص انتظامیہ خاموش

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل، پی ٹی سی ایل کی تصدیق بلوچستان اور کراچی  میں چار مقامات پر فائبر آپٹک منقطع ہوگئی ہے ۔پی ٹی سی ایل نے ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے، آئندہ چند گھنٹوں میں صورت حال پر قابو پالیں گے۔مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے،پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق فائبر آپٹک کراچی کےعلاقے گلشن حدید،نوری آبادمیں منقطع ہوئی ہے۔اسلام آباد،کراچی لاہور اور ملتان سمیت بلوچستان اور سندھ کے مختلف شہروں میں شام چا ربجے سے اپٹک فائبر میں خرابی شروع ہوئی۔خرابی کے باعث پی ٹی سی ایل لینڈ لائن یوفون اور انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل ہوکر رہ گئی۔فیصل آباد، بھکر، حب، اوتھل ،خضدار،سوراب ،لورا لائی میں بھی آپٹک فائبر سے ڈیٹا نیت ورک معطل رہا۔کمپنی حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں فائبر آپٹک اوتھل،حب،خضدار،سوراب کےدرمیان منقطع ہوئی ہے۔ پی ٹی سی ایل کے جی ایم  کہنا ہے کہ آپٹک فائبر کی بحالی کے لیے تیکنیکی ٹیمیں کام کررہی ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں صورت حال پر قابو پالیں گے۔چترال میں کئی سالوں سے انٹرنیٹ میں خرابی کی وجہ سے صارفین 1400سے2200کا بل بطور بھتہ پی ٹی سی ایل محکمے کو ادا کررہے ہیں۔فائبر اپٹک کا کا م مکمل ہوگیا مگر کسی بڑے کا انتظار ہے کہ وہ آکے افتتاح کریں۔چترال کے نوجوانوں نے پی ٹی سی ایل محکمے کے خلاف پریس کانفرنس بھی کی مگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔چترال کے انٹرنیٹ صارفین  نےمکمہ کے اعلیٰ حکام سے انٹرنیٹ میں خرابی کو دور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔