کریم آباد ویلی کے روڈوں اور پلوں کے لئے فنڈ کی منظوری پر ایکسن مقبول اعظم کا شکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ ممبر کریم آباد محمد یعقوب خان (پاکستان تحریک انصاف) اورتحصیل ممبر کریم آباد محمد علی شاہ (پاکستان تحریک انصاف) نے ایک اخباری بیان میں اہلیاں کریم آباد کی جانب سے مقبول اعظم (ایکسن سی ۔اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ چترال) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسن مقبول اعظم کی انتھک کوششوں کی بدولت صوبائی گورنمنٹ خیبر پختونخواہ نے شغور ٹو سوسُوم کریم آباد روڈ کی منظوری دے دی ہے اور اس کے لیے باقاعدہ فنڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس پیکچ میں RCC پُل شغور بھی شامل ہے جس کی ایک عرصے سے آشد ضرورت تھی۔اُنہوں نے شہید اُسامہ وڑائچ اور ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ کے ساتھ چیف منسٹر کے صوبائی مشیر اکبر ایوب اور چیف منسٹر KPK پرویز خٹک اور پی ۔ٹی۔آئی کی صوبائی حکومت کا بھی شکریہ ادکرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے کریم آباد کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔