چترال چکدرہ روڈ کو سی پیک پر شامل کرنے پر وفاقی وزیر احسان اقبال کے مشکور ہے۔مسلم لیگ (ن) چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) مسلم لیگ (ن) چترال کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں چکدرہ چترال روڈ کو سی پیک منصوبے میں شامل کرکے چترال کو سی پیک کے ساتھ منسلک کرنے پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسان اقبال کا شکریہ ادا کیاہے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورہ چترال کے دوران چکدرہ تا چترال روڈ کو تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔اور اب چین میں منعقدہ سی پیک کانفرنس میں وفاقی وزیر احسان اقبال کی طرف سے چکدرہ چترال روڈ کوسی پیک میں شامل کرنا خوش آئیند ہے جس سے چترال میں ترقی کا سفر اور بھی تیزہوگا۔اُنہوں نے لواری ٹنل کے دونوں اطراف اپروچ روڈ کے لئے تین آرب روپے کے منظوری کا بھی وفاقی حکومت کے اعلان کو خوش آئیند قرار دیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔