رحمت عزیز چترالی کی کھوار زبان میں لکھی ہوئی کتاب کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کی طرف سے سند امتیاز، سیرت البنی ایوارڈکاحقدار قرار دیاگیا

لاہور:(ادبی رپورٹر)پاکستان کی علاقائی زبانوں کے حوالے سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے رحمت عزیز چترالی کوان کی ضلع چترال، سوات اور گلگت بلتستان میں بولی جانے والی زبان کھوار میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام گرامی سے منسوبImage may contain: 5 people, people standing کتاب محمدصلی اللہ علیہ وسلم لکھنے پر حکومت پاکستان کی طرف سے سند امتیاز اور سیرت النبی ایوارڈ 5 20165 ء دیا گیا، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کی طرف سے لاہور کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں انٹرنیشنل سیرت النبی کانفرس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے سیرت اسکالرز،علماء، ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی اور حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زات اقدس کے بارے میں اپنے اپنے مقالے،گرانقدر افکاراور خیالات پیش کیے، اس کانفرس کا موضوع بین المذاہب ہم آہنگی۔۔۔اسلامی تعلیمات اور اسوہء رسول کی روشنی میں،مقر ر کیا گیا تھا،حکومت پاکستان کی طرف سے دیا جانے والا اس سند امتیاز اور سیرت ایوارڈ سے پہلے بھی رحمت عزیز چترالی کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان گولڈمیڈل و ایوارڈ، پراائڈآف دی نیشن گولڈمیڈل و ایوارڈ، انٹرنیشنل اینو ویشن ایوارڈ(جرمنی) اوربے شمار ملکی اور بینگ الاقوامی ایوارڈز واعزازات سے نوازا گیا ہے ، ضلع چترال کی وادی کھوت سے تعلق رکھنے والے رحمت عزیز نے پاکستان، افغانستان، ہندوستان اور چین میں بولی جانے والی زبان کھوار کا پہلا سافٹ وئر اور فانٹ ایجاد کرکے ہندوکش، ہمالیہ اور قراقرم کے برف پوش پہاڑوں کے دامن میں محبوس زبان کی تاریخ میں ایک مثالی کارنامہ انجام دیا ہے،No automatic alt text available. رحمت عزیز چترالی کھوار زبان کے شاعر ،ادیب اور لسانی ماہر ہیں اورپاکستان کی علاقائی زبانوں میں بھی سافٹ وئر پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں،انہوں نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے کلام کا پہلی بار کھوار زبان میں منظوم ترجمہ کیا ہے اور ان کی دیگرکئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں،زبان و ادب اور صحافت کے فروع میں بے شمار خدمات انجام دینے پر آپ کو ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ و اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے،ادبی حلقوں،صحافیوں اور دانشور وں نے رحمت عزیز چترالی کو حکومت پاکستان کی طرف سے سند امتیاز اور سیرت ایوارڈ وصول کرنے پر مبارک باد دی ہے
وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے منعقدہ کردہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں رحمت عزیز چترالی کو ضلع چترال، صوبہ خیبر پختونخوا کا بہترین سیرت نگارو مقالہ نگار قرار دیا گیا، رحمت عزیز چترالی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی بے شمار تحقیقی مقالات لکھ چکے ہیں، اس سال انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، اسلامی تعلیمات اور اسوہء رسول کی روشنی میں کے موضوع پر مقالہ اور سیرت النبی پر محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر کتاب تحریر کیا تھا جس پر حکومت پاکستان نے انہیں سیرت النبی ایوارڈ اور سند امتیاز دیا گیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔