لواری ٹنل کو دو دنوں کے لئے کھولنے کے احکامات جاری کرنے پر وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے عوامی حلقوں نے لواری ٹنل کو پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے ہفتے میں موجودہ ایک دن کی بجائے دو دنوں کے لئے کھولنے کے احکامات جاری کرنے پر وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کی کوششوں کو بھی سرا ہا ہے جوکہ وزیر اعظم اور انجینئر امیر مقام سمیت دیگر حکام سے مسلسل رابطوں میں رہ کر اہالیان چترال کے لئے موت وحیات کا درجہ رکھنے والی اس مسئلے کے حل کی کوششوں میں سرگردان تھے۔ اتوار کے روز انجینئر امیر مقام کی طرف سے پشاور میں ایک تقریب کے دوران اس بات کے اعلان پر چترال کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جوکہ لواری ٹنل کو ہفتے میں صرف ایک دن کے لئے کھولنے پر پریشانی میں مبتلاتھے اور سول سوسائٹی نے منگل کے دن تک پانچ دنوں کا ڈیڈ لائن دے کر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا تھا۔ جماعت اسلامی ضلع چترال کے امیر نے گزشتہ دنوں تمام سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کے ضلعی رہنماؤں کی ایک مشترکہ اجلاس میں لائحہ عمل بھی طے کیاتھا۔ اپنے ایک اخباری بیان میں مولانا جمشید احمدنے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور ضلع ناظم کی خدمات کی تعریف کی ہے۔ اسی طرح ضلع کونسل میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن محمد حسین نے اپنے اخباری بیان میں وزیر اعظم نواز شریف اور انجینئر امیر مقام کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ چترال کے عوام وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں جوکہ ان کی مصائب ومشکلات کو مدنظر رکھ کر ان کے مطالبے پر لواری ٹنل پر ہفتے میں دو دنوں کے لئے کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔