چترال ائیرپورٹ کواُسامہ احمد وڑائچ کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز

پشاور(ویب ڈیسک) چترال ائیرپورٹ کو سابق ڈی سی چترال اُسامہ احمد واڑئچ یا معروف نعت خوان جنید جمشید،ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ کو مفتی محمود کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیاگیا ہے۔سانحہ حوالیاں میں ڈی سی چترال اُسامہ احمد وڑائچ اپنی فیملی سمیت اور جنید جمشید بھی اپنی اہلیہ سمیت شہید ہوئے تھے۔سانحہ میں مجموعی طورپر 48قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور ائیرپورٹ کو باچا خان کے نام سے منسوب کیا گیا ۔سوات ائیرپورٹ کو میجر جنرل ثناء اللہ شہید کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے جبکہ چترال ائیرپورٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ کو بھی مختلف ناموں سے منسوب کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔مفتی محمود،اُسامہ احمد وڑائچ،میجر جنرل ثناء اللہ شہید اور جنید جمشید کا شمار اہم شخصیات میں ہوتا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔