بلدیاتی اداروں کو فنڈز نہیں دینا تھا تو الیکشن کی کیا ضرورت تھی، رحمت نواز

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ایکسپریس)کسان کونسلر موغ وی سی رحمت نواز نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں بطور کارکن اس لئے شامل ہوئے تھے کہ عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے میں ان کی مدد کریں تاکہ ملک میں واقعی میں تبدیلی لائی جاسکے، مگر بحیثیت کسان کونسلر عوام کی وہ خدمت نہ کرسکے جس کے لئے وہ انتخاب لڑکر کامیاب ہوئے تھے، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وژن کو چند مفاد پرست عناصر اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرتے ہیں اور حقیقی تبدیلی سے عوام کو محروم رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کے صوبائی وزراء اپنے بیانات میں چترال کا نام تک لینا گوارا نہیں کرتے کجا کہ چترال کے تباہ حال انفراسٹریکچر کی بحالی کے لئے کوئی عملی اقدام کریں۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کسان کونسلر بن کر عوام کے سامنے شرمندہ ہونے کے بجائے اگر وہ کہیں سیکوریٹی گارڈ کی نوکری ہی کرلیتے تو ان کے حق میں اچھا تھا، صوبائی حکومت کو چترال میں زلزلہ اور سیلاب متاثرین کو اتنا عرصہ گزرنے کے بعد ہر طرح سے بحال کرنا چاہئے تھا تاکہ اگلے الیکشن میں ہم عوام کے سامنے سرخرو ہوکر ووٹ مانگنے جاتے مگر صوبائی حکومت کی چترال کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہمیں عوام کے سامنے مسلسل شرمندہ کررہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت کو بلدیاتی اداروں کے ذریعے عوام کی خدمت نہیں کرنی تھی بلدیاتی ادارو ں کو فنڈز نہیں دینے تھے تو پھر فضول میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی کیا ضرورت تھی ہم اب بھی توقع رکھتے ہیں کہ عمران خان اپنے تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بلدیاتی اداروں کو مستحکم کریں گے اور بلدیاتی اداروں کو فنڈز مہیا کرکے گراس روٹ لیول پر تبدیلی لائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔