ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے نہر آتھک کی حتمی منظوری کی خوشخبری سنا کر عوام موڑکھو کا دل جیت لیا ہے

موڑکھو( جمشید احمد)علاقہ موڑکھوتاریخ کی اور اق میں حسب روایت پانی کی قلت اور عدم دستیابی کی وجہ سے مشہور ہے جس کی ہزاروں ایکڑ اراضیات بارش کی ہر ایک بوند کی محتاج رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ علاقہ دوسرے علاقوں سے ہمیشہ پیچھے رہا اس علاقے کی بے آبی کو ختم کر نے اور سیرابی کے لیے ماضی میں کئی کوشیش کی گئی لیکن کوئی خاطر خواہ مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا آخر کار اس علاقے کی عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقہ تریچ سے نہر نکال کر اس علاقے کے لیے لانے کا ارداہ کیا اور پہلی مرتبہ اس پراجیکٹ یعنی نہر آتھک پر کام کاآغاز کیاگیا اورہر آنے والے حکومت کو اپنا یہ درینہ مطالبہ پیش کر تے ہوئے آئے بدقسمتی سے ہر دورا قتدار حکومتوں میں فنڈ کی کمی اور عدم دستیابی یا عدم توجہی یا کوئی دوسرے وجوہات کی بنا پر مختص شدہ فنڈ سے کوئی خاطرخواہ فائدہ حاصل نہیں کر سکیں اوریہ نہر آتھک پراجیکٹ تا حال مکمل نہ ہو سکا گذشتہ دن ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے اس پراجیکٹ کی حتمی منظوری اور اس کے ساتھ دو سو مگاواٹ بجلی گھر کی منظوری کی خوشخبری سنا کر عوام موڑکھو کا دل جیت لیا ہے جس پر علاقے کے عوام نے ایک اخباری بیان کے ذریعے شہزادہ افتخارالدین اورFWO کا شکریہ کیا۔اس سلسلے میں شہزادہ افتخار الدین کی خصوصی کوششوں کو بے حد سراہا اور ایف ڈبلیو او حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی کہ FWO ایک دیانت دار ادارہ ہے جو موڑکھو کے عوام کے اس درینہ مسلے کی تکمیل میں اپنا کر دار ادا کریں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ ادارہ فنڈ کو ضائع کیے بغیرپراجیکٹ کومقررہ مدت میں انشاء اللہ پورا کرے گا تاکہ اس علاقے کی پانی کی قلت کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور بجلی گھرکی تعمیر سے پورے چترال سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی بجلی کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔