دروش بازار میں آتشزدگی؛ ایک دکان جل کر خاکستر

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پیر کی رات دروش بازار میں واقع دبئی مارکیٹ میں آتشزدگی کی وجہ سے ایک دکان خاکستر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی رات دروش بازار کے واقع دبئی شاپنگ پلازہ کے بیسمنٹ میں واقع موبائل شاپ میںآگ بھڑک اٹھی جسکی وجہ سے موبائل اور کمپیوٹر دکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ کی اطلاع پاتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ ، مقامی پولیس اور بڑی تعداد میں رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جب کہ بعد میں چترال سکاؤٹس کے اہلکار بھی امدادی سرگرمیوں کے لئے آگئے۔ آگ بیسمنٹ میں ہونے کی وجہ سے پورا بیسمنٹ دھواں سے بھر گیا اور فائر بریگیڈ سمیت مقامی رضاکاروں کو آگ بھجانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم کافی جدوجہد ے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ موقع پر موجود ایس ڈی پی او دروش ظفر احمد اور ایس ایچ او نذیر شاہ نے میڈیا کوبتایامسمی راحیل احمد ولد گل عثمان کے موبائل شاپ میں آگ بھڑک اٹھی اور غالب گمان ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ انہوں نے امدادی کاروائیوں میں بروقت حصہ لینے پر مقامی رضاکاروں کی تعریف کی۔ دکان کے مالک کے بقول کم ازکم پانچ لاکھ روپے کا نقصان ہو گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔