پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ؛ چترال کے مسائل سے آگاہ کیا

پشاور (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان تحریک انصاف چترال کے ایک وفد نے منگل کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ممبر ضلع کونسل رحمت غازی اورعبدالولی ایڈوکیٹ کر رہے تھے۔ وفد نے چترال کے مختلف مسائل کے حوالے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا جن میں چترال ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام، ریشن پاؤر ہاؤس کی فوری بحالی، دروش کو سب تحصیل کا درجہ دینے اور اتھک چینل کو اے ڈی پی میں شامل کراناشامل تھے۔ وزیر اعلیٰ نے چترال کے ان اہم مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں مثبت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چترال کے ترقی کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔