رُموز شادؔ ۔۔ نیا سال مبارک ہو

………..۔۔ تحریر۔۔ارشاد اللہ شادؔ ۔۔ بکرآباد چترال

یہ نیا سال مبارک ہو تمھیں
عین ممکن ہے کہ کھوئی ہوئی منزل مل جائے
اور کمزور سفینوں کو بھی ساحل مل جائے
شاید اس سال ہی کچھ چین دلوں کو ہوں نصیب
شاید اس سال تمھیں زیست کا حاصل مل جائے
یہ نیا سال مبارک ہوں تمھیں
صبح کے بھولے ہوئے شام کو شاید گھر آئیں
اپنے غم خانوں میں چپ چاپ ہی خوشیاں در آئیں
شاید اس سال جو سوچا تھا وہ پورا ہوجائے
شاید اس سال تمھاری بھی مرادیں بھر آئیں
یہ نیا سال مبارک ہو تمھیں
شاید اس سال شکستہ ہوں مصائب کی سلیں
شاید اس سال ہی صحراؤں میں کچھ پھو ل کھلیں
راہ ہستی کے دوراہے پہ اچانک ایک دن
شاید اس سال ہی کچھ بچھڑے ہوئے آن ملیں
یہ نیا سال مبارک ہو تمھیں
چھ 6کی جگہ سات7نے ۔۔۔ پرانے کلینڈر کی جگہ نئے نے لی اور نیا سال شروغ ہوا۔۔ مگر باقی سب کچھ تو پراناہے،، وہی دُر فٹے حکمران،،مہنگائی،، لوڈشیڈنگ،،اور ہر نیا ظلم سہہ کے جوش و خروش کے ساتھ نئے سال کا جشن مناتی حکومت کے حوصلے بڑھاتی ہوئی شادماں بے حس عوام۔۔۔۔
خیر سانوں کی۔۔۔بے حس تو میں بھی ہوں ناں۔۔۔ ظاہر ہے عوام ہوں تو ان باتوں پہ مٹی پاکے۔۔۔ اپنے حوالے سے 2016ء کا جائزہ لوں تو دکھ سکھ،بیماریاں تو زندگی کی ساتھی ہے مگر اللہ کا شکر اچھا گزر گیا۔
گزرے سال میں پہلی بار مجھے اشیاء خور دو نوش کی قیمتیں بھی پتہ چلیں،،، ہاہاہا،،،بہت سُنی ان سنی کرنے کی کوشش کی مگر جب حال ایسا ہوکہ ہوئی جب دال گراں اور سبزیاں مہنگی،،کچن میں جاکے بھلا کیا وہ دلنواز کرے۔۔۔
معاملات محبت کا یہ عالم ہے ۔۔۔
میں پیار پیار کروں وہ پیاز پیاز کرے۔۔۔
پہلے فرینڈز سے ادھر اُدھر کی باتوں کے بعد جب موضوع گفتگو پیاز اور چینی ہوتی تو میں چپ رہ جاتی تھی۔۔۔مگر اب میں بھی ہوں شربا مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے حکمرانوں کو کوسنے دے سکتی ہوں۔۔
گزرے سال میں کچھ نئی شنا سا ئیاں بھی ہوئیں اور ناراضگیاں +لڑائیاں بھی ساتھ رہیں۔۔۔
آیا ہے نیا سال زندگی میں پھر اک بار
اس نئے سال کے ساتھ آئیں گے
نئے دکھ اور نئے غم بھی
نئے رنج بھی ہوں گے
اور نئے الم بھی
نئی خوشیاں بھی اتریں گیں
سکھ بھی برسیں گیں مجھ پر
نئے لوگ بھی ہوں گے مرے اطراف
مگر ان سب کے ساتھ
اک کسک،اک کمی اور ایک خلش
ہمیشہ میرے دل میں رہے گی
سب کچھ ہوگا میرے پاس
مگر جاناں تو نہیں ہوگی
ہاں مگر تیری یاد
ہوگی میری ہمسفر
اور یوں یہ نیا سال
بھی کٹ ہی جائے گا۔۔!!
نیا سال تما م دوستوں کومبارک ہوں۔۔۔۔!!

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔