چترال کے طول وعرض میں متوقع بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ریڈ الرٹ رہیں۔ضلع ناظم کا متعلقہ محکموں کو ہدایات

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ چترال اور مستوج کے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کو ہدایات جاری کردی ہے کہ چترال کے طول وعرض میں متوقع بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ریڈ الرٹ رہیں اور برفباری کی صورت میں موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کو برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن کوشش کریں تاکہ پہلے سے تکلیف میں مبتلا عوام کے مشکلات کم ہوں۔ جمعہ کے روز چترال کی مقامی میڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی طویل بارشوں اور برفبار ی کے ساتھ ساتھ ندی نالوں میں طغیانی اور بندو گول اور گولین گول میں گلیشیر کے پھٹ جانے سے سیلاب کی ریڈ وارننگ جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اپنے ماتحت اداروں کو تیار رکھا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔