چترال میں شدید برفباری کے نتیجے میں مختلف مقامات میں برف کے تودوں کے گرنے سے دس افراد جان بحق اور چھ زخمی ہو گئے

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال میں شدید برفباری کے نتیجے میں مختلف مقامات میں برف کے تودوں کے گرنے سے دس افراد جان بحق اور چھ زخمی ہو گئے ۔ جان بحق افراد میں چترال سکاؤٹس کا ایک جوان بھی شامل ہے ۔ بر ف کے تودوں کے گرنے سے چالیس سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا اور تیس مال مویشی ہلاک ہو گئے ۔ سب سے بڑا سانحہ کریم آباد ویلی کے گاؤں شیر شال میں پیش آیا ۔ جہاں رات کے دو بجے برف کے تودے گاؤں پر گرے ۔او تین خاندان کے ا فراد تودوں میں دب گئے۔ جس کے نتیجے میں شپیر خان اُس کی بہو زوجہ حسین خان ، زوجہ خوش نظار اُس کا بیٹا احمد ، بیٹی بی بی حوا ، زوجہ دیدار علی اُس کے دو جڑوان بیٹے 10سالہ ریان علی ،سہراب اور ایک 7سالہ بیٹا علی ریان تودے کے نیچے جان بحق ہو گئے ۔ مقامی لو گوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کی بازیابی کے لئے کو شیش کی اور 7 گھنٹے بعد 4 افراد کو زندہ بچانے میں کا میاب ہو گئے ، بچ جانے والوں میں خوش نظار زوجہ سیدول ، دیدار علی اور اس کا ایک بیٹا شامل ہیں جان بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندا ن کی ماں اور تین بچے جبکہ ایک خاندان کی ماں اور ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہیں علاقے کے ایک معتبر شخصیت مہربان خان نے ایکسپر یس سے با ت کرتے ہو ئے بتایا کہ متاثرہ مقام پر ساڑھے پانچ فٹ برف پڑی ہے اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تودے میں دبی ہوئی لاشیوں اور افراد کو نکالا ۔ زندہ بچ جا نے والے افراد زخمی ہیں جن کا مقامی سطح پر علاج جاری ہے ۔ کیونکہ تمام ٹریفک معطل ہے اور لوگوں کو پیدل چلنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے انہو ں نے متا ثرہ خاندانوں کے لئے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسرا واقعہ ارندو کے مقام کنڈاؤ پوسٹ پر پیش آیاجہاں برف کا تو دہ گرا جس کے نتیجے میں چترال سکاوٹس کاایک جوان ارشاد احمد سکنہ تور کہو شہید ہوا جبکہ اس کے ساتھی زخمی ہوئے،شہید نوجوان کے جسد خاکی کو ابائی گاوں پہنچا نے میں انتہائی مشکلات در پیش ہیں کیونکہ چترال بھر کی سڑکیں برف سے بھر گئی ہیں اور مین روڈ پر کئی مقامات پر برف کے تودوں کی بڑی دیواریں کھڑی ہیں چترال کے مقام برنس گول میں بھی برف کا تودہ دو گھروں پر گرا۔ تاہم گھر کے افراد جان بچانے میں کامیاب ہوگئے لیکن 20 مال مویشی تودے میں دب کر ہلاک ہوگئے چترال میں حالیہ برفباری نے سابقہ بیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ علاقہ مکمل طور پر مفلوج ہوچکا ہے اور اتوار کے روز پورے چترال میں ٹریفک معطل رہی ۔شیر شال میں جان بحق ہونے والوں کی تد فین کے لئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں تاہم ان کے زیادہ تر رشتہ داروں کا انتظار ہے جو موقع پر موجود نہیں پہنچ پائے ہیں ۔ بالائی تورکہو میں49انچ برف باری ہوئی لوگ برفانی تودہ گرنے کے خوف سے قریبی گائوں نہیں جاسکتے،روڈ مکمل بند،لوگ انتہائی مشکلات  سے دوچار ہیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔