ایم پی اے سید سردار حسین کا لوٹکوہ کے علاقے کے متاثرین کی لواحقین کو فوری طورپر معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایم پی اے اپر چترال سید سردار حسین نے لوٹکوہ کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کی ضائع پر سخت افسوس کا اظہار کرکے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کی لواحقین کو فوری طورپر معاوضہ ادا کیا جائے اور پورے چترال کے دوردراز علاقوں میں شدید خطرات سے دوچار افراد کو فوری طورپر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے تاکہ مزید نا خوشگوار واقعات سے بچا جاسکے،اُنہوں نے کہا کہ چونکہ ضلع چترال میں شدید برفباری کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوچکی ہے،وفاقی اور صوبائی حکومت ہنگامی طورپر کمیونیکیشن اور دوسرے سروسیز کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کریں۔اُنہوں نے کہا کہ برفباری کی وجہ سے بند بونی چترال روڈ کو کھولنے کے لیے دستیاب مشینری کو پہنچا دیا گیا اور بہت جلد روڈ کو ٹریفک کے کھول دیا جائیگا۔جب کہ بونی مستوج اور بونی موڑکہو ،تورکہو روڈ بھی کل شام تک کھل جائینگے۔بھاری مشینری کے نہ ہونے کی وجہ سے لاسپور اور بالائی علاقوں کی سڑکوں کو کھولنے میں کچھ وقت لگیگا۔ ریلیف اوررسکیو اپریشن شروع کرنے کے حوالے سے ایم پی سردار حسین نے کہا کہ میں مسلسل پی ڈی ایم اے کے اہلکاروں سے رابطے میں ہوں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔