شدید برف باری ،وادی تریچ کادوسرے علاقوں سے رابطہ منقطع، ٹیلی نار سروس کئی دنوں سے معطل

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں حالیہ شدید برف باری کے نتیجے میں اپر چترال کے مختلف علاقوں کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے شدید برف باری کی وجہ سے تمام زمینی راستے بند ہو چکے ہیں پیدل سفر کی بھی گنجائش نہیں رہی ہے عوام پہاڑوں کے درمیان محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ چترال سے باہر رہنے والے تمام لوگ اپنے اپنے عزیزوں سے ملنے اور ان کی خیریت دریافت کرنے کے لئے بہت پریشان ہیں ۔اسی دوران ٹیلی نار سروس بھی معطل ہے اورسیز لوگ اپنے پیاروں سے رابطے کے لئے پریشان ہیں لوگ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال سے پرزور مطالبہ کر رہے ہیں کہ کسی بھی طریقے سے ٹیلی نار سروس بحال کرائی جائے تاکہ وہ اپنے عزیزوں سے رابطہ کر سکے وادی تریچ میں غذائی اجناس اور سوختی لکڑی کی شدید قلت کا سامنا ہے پیدل چلنے کے تمام راستے بھی بند ہو چکے ہیں چترال سے باہر رہنے والے افراد ڈسٹرکٹ ناظم چترال اور ڈپٹی کمشنر چترال سے پرزور مطالبہ کر تے ہیں کہ فوری طور پر ٹیلی نار سروس بحال کرائی جائے تاکہ وہ اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کر سکے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔