محترمہ نصرت جبین نے پہلی چترالی خاتون کی حیثیت سے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسر کاعہدہ سنبھال لیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)محترمہ نصرت جبین نے پہلی چترالی خاتون کی حیثیت سے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرکا عہدہ سنبھال لیا۔اس سے پہلے وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں سوشل سروس میڈیکل سنٹر میں بطور سوشل ویلفیئر آفیسر کام کررہی تھی۔محترمہ نصرت جبین کا تعلق چترال کےImage may contain: one or more people and people sitting ریحان کوٹ سے ہے جنہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مولدہ چترال سے 1991 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔میٹر ک کاامتحان پاس کرنے کے بعد اس نے ہوم اکنامکس کالج پشاور سے بی ایس سی پاس کی اور پشاور یونیورسٹی سے سوشل ورک میں ماسٹر پاس کرنے کے بعد آغا خان رورل سپورٹ پروگرام میں خدمات انجام دینے لگی۔ بہترین خدمات سر انجام دینے پرانہیں میریٹوریس ایوارڈبھی دیا گیا۔2003 میں محترمہ نے سوشل سروس میڈیکل سنٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں بطور سوشل ویلفیئر آفیسر فرائض سرانجام دی۔ اسوقت بھی وہ پہلی خاتون آفیسر تھی جو ا س عہدے پر تعینات ہوئی ۔انہوں نے خواتین کی ترقی کیلئے دستکاری،وغیرہ پر کام کیا۔ وہ مرکزی انسانی حقوق کی تنظیم کی بھی اعزازی رکن ہے اور حال ہی میں وہ چترال میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کونسل کی رکن بھی منتخب ہوئی ۔ خواتین کی ترقی کیلئے انہوں نے وادی بروغل میں گھرگھر جاکر ان کاڈیٹا اکھٹا کیا جوبعد میں مختلف ترقیاتی اداروں کے ساتھ شئیر بھی کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔