برفانی تودے گرنے کی وجہ سے سوریچ ریچ میں ایک شخص جان بحق دوزخمی ہوگئے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سوریچ ریچ میں ایک شخص جان بحق دوزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چترال سے تقریبا160کلومیٹردوتورکہوکے ایک گاؤں سوریچ ریچ میں برفانی تودے گرنے سے نازک ولی شاہ ولدروزگارولی شاہ جان بحق جبکہ (ر)حولداراعظم خان،قربان شریف ولد شیلی بیگ کوزخمی حالات میں نکال کرمقامی ہسپتال پہنچایاگیا۔مقامی لوگوں نے فوری امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے دوافرادکوزخمی حالات میں نکالا۔سابق ناظم یوسی کھوت سیدعمران علی شاہ نے مقامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تورکہوکے تمام رابطہ سڑکیں ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے ۔پریچ ریچ میں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوچکے ہیں شدید برف باری سےعلاقے میں خوراک ،ادوایات دیگرضرورت اشیاء کی قلت ہونے کاخطرہ ہے ضلعی انتظامیہ تورکہوروڈ کوفوری طورپر ٹریفک کیلئے بحال کرکے لوگوں کو مشکلات سے نکالے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔