پاؤر کمیٹی چترال کا ہنگامی اجلاس،گولین دومیگاواٹ ٹاون کے بجلی گھر کے تازہ ترین صورتحال پرغور ،ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کی بے حسی پر شدید برہمی کا اظہار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاؤر کمیٹی چترال کا ہنگامی اجلاس صدر خان حیات اللہ حیات خان نائب تحصیل ناظم کے زیر صدارت Image may contain: 5 people, indoorچترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔اجلاس میں بیرموغ گولین دومیگاواٹ ٹاون کے بجلی گھر کے تازہ ترین صورتحال پرغور کیا گیا۔اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ حالیہ برف باری کی وجہ سے پیڈو کے پولز بُری طرح متاثر ہوچکے ہیں البتہ ایس آر ایس پی کے انجینئرز متعلقہ سائڈ پر کام کررہے ۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کی بے حسی پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا حالانکہ پاؤر کمیٹی نے تمام صورتحال کے متعلق حقائق سے تحریری طورپر ڈی سی چترال کو آگاہ کیا تھا کیونکہ متذکرہ بجلی گھر سے سب سے زیادہ سرکاری ادارے مستفید ہونگے۔اجلاس میں پاؤر کمیٹی نے محکمہ واپڈا،پیڈوImage may contain: 7 people, indoor ودیگر متعلقہ بااختیار اداروں سے اپیل کیا کہ ٹاون کے اس بنیادی مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ایس آر ایس پی سے تعاون کریں تاکہ 25ہزار سے زیادہ آبادی کا دیرینہ مسئلہ جلد از جلد حل ہو۔اجلاس میں بعض ناقدین کی طرف سے پاؤر کمیٹی پربے تکے قسم کے تنقید کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیااور ان سے اپیل کی گئی کہ تنقید کے بجائے اس کام کو سرانجام دینے کے لئے پاؤر کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں۔اجلاس کے فوراً بعد ایس آر ایس پیImage may contain: 3 people, people sitting, table and indoor کے ڈی پی ایم طارق احمد سے ملاقات ہوئی جس میں ڈی پی ایم طارق احمد نے تازہ ترین صورت حال کے بارے میں پاؤر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے شدید برفباری سے متاثرہ پولز کی بحالی پر کام کرنے اور چینی انجینئرز کی آمد کیImage may contain: 3 people, people sitting and indoor خوشخبری سنائی۔پاؤر کمیٹی نے ڈی پی ایم کو بوقت ضرورت افرادی قوت فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کی اور ایس آر ایس پی کے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔آخر میں پاؤر کمیٹی نے ٹاون کے عوام سے اپیل کی کہ اس سلسلے میں آگر افرادی قوت کی ضرورت پڑی تو عوام پاؤر کمیٹی کےImage may contain: 3 people, people sitting and indoor ساتھ تعاون کریں ۔اجلاس کے شرکاء میں صدر خان حیات اللہ،چیئرمین پاؤر کمیٹی ناصر احمد،محمد کوثر ایڈوکیٹ نائب صدر ،شیر آغا منیجر،محی الدین کروچ،عباد اللہ،گل آغا،ضیاء اللہ،محمد یونس اور پریس سیکرٹری بشیر حسین آزاد شامل تھے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔