امسال انشاء اللہ یکم مارچ سے حج داخلہ سال 2017کا آغاز ہونے والا ہے۔لہذا ابھی سے حج کیلئے تیاری کا اہتمام فرمائیں۔خطیب شاہی مسجد خلیق الزمان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)حج ایک عظیم الشان عبادت ہے۔ارکان اسلام میں ایک اہم رکن ہے جو مسلمان صاحب استطاعت ہو حج ان پر فرض ہوتا ہے۔قرآن عظیم الشان میں حج بیت اللہ کی فرضیت کا باقاعدہ اعلان ہوا ہے۔یہ بات شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اُنہوں نے کہا کہ صاحب استطاعت مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ جلد از جلد اس اہم فریضہ کی ادائیگی کا اہتمام کریں۔امسال انشاء اللہ یکم مارچ سے حج داخلہ سال 2017کا آغاز ہونے والا ہے۔لہذا ابھی سے حج کیلئے تیاری کا اہتمام فرمائیں۔اُنہوں نے نبی مہربانؐ کے ارشاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضورؐ نے حج نہ کرنے والوں کے سخت وعید فرمایا ہے۔
حج ایک ایسا عبادت ہے کہ انسان رضاء الہیٰ کے خاطر حج کرتاہے۔واپسی پر اللہ تعالیٰ انکی تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بہ نسبت دوسرے اضلاع کے چترال سے عمرہ کرنے والے اور حجاج کرام کی تعداد کافی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اصل مال وہ ہے جو اللہ کے راستے میں خرچ ہو۔حج انسان کو غنی بھی کرتا ہے اُنہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو بار بار حج بیت اللہ کی سعادت نصیب فرمائیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔