گنج ڈاکخانے کے عملے کا قبلہ درست کیا جائے، اہلیان علاقہ

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس )صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے گنج میں واقع ڈاکخانے کے عملے کا قبلہ درست کیا جائے۔ عوامی حلقوں نے ڈاکخانے کے عملی کی بدتمیزی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنج میں واقع ڈاکخانے کا عملہ شہریوں سے انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا ہے اور بل جمع کرانے کیلئے آنے والے لوگوں کو دوسرے ٹائم آنے کا کہہ کے ٹرخا دیتے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بل جمع کرانے کیلئے سہولت کے طور پرلوگ ڈاکخانے کا استعمال کرتے ہیں مگر عملے کا رویہ درست نہ ہونے کی بناء پر مجبوراً بینکوں کا رخ کرتے ہیں اور گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔اہلیان علاقہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ، پوسٹ ماسٹر جنرل خیبر پختونخوا اورمتعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ڈاکخانے کے عملے کا قبلہ درست کیا جائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔