فوکس ہیومینیٹیرین اسسٹنٹ پروگرام اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کا اسلام آبادمیںWatershed & Risk Management ورکشاپ کا انعقاد:

اسلام آباد(امیر نیاب)فوکس ہیومینیٹیرین اسسٹنٹ پروگرام اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام نے لاسپورویلی کے شندور یوٹیلیٹی کمپنی پبلک لمیٹیڈ اور یارخون ویلی کے یادگاریوٹیلیٹی کمپنی پبلک لمیٹیڈ کے ساتھ ملکر Watershed & Risk Management ورکشاپ اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کیا۔ AKRSP اور FOCUنے Watershed کے Assessment کے لیے مختلف ماہرین کریم نیانی اور ڈاکٹر بشیر کی خدمات حاصل کی تھی۔ اس تفصیلی Assessment میں ما ہرین نے AKRSP اور FOCUS کے ٹیم کے ساتھ ملکر لاسپور ویلی اور یارخون ویلی کے سات مختلفWatershed کا تفصیلی جاٗیزہ رپورٹ پیش کیا۔ رپورٹ میں Watershed اور Climate change پر تفصیلی روشنی ڈالی گیٗ۔ ماہرین کے رپورٹ کی روشنی میں دونوں علاقوں کے کچھ رسک ایریاز اور اس سے نمٹنے کے حکمت عملی پر تفصیلی روشنی ڈالی گیٗ اور ساتھ ساتھ مستقبل میں ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنے پر بھی غورکے ساتھ مقامی آبادی کو خطرے سے بچانے کے لیے حکمت عملی بنانے پر بات کی گئی۔ ورکشاپ میں شراکا اور مقامی نمائندوں سے علاقے کے خطرے سے نمٹنے اور مستقبل کے لیے مختلف پروگرامز کے لیے بھی تجاویز لی گئی اس ورکشاپ میں فوکس پاکستان اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے سینٹرل آفس کے نمایندے فوکس کے سلمان الدین شاہ، اے کے ار ایس پی کے شیرزاد حیدر ، چترال کے ریجنل پروگرام منیجرز، سٹاف کے علاوہ شندور یوٹیلیٹی کمپنی کے ڈائریکٹر منظور علی شاہ اور یادگار یوٹیلیٹی کمپنی کے ڈائریکٹر شیر ولی خان اسیر نے بھی شرکت کی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔