تریچ روڈ کو شاگروم تک موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے کھول دینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے ۔حاجی شربت خان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) وادی تریچ کی سیاسی شخصیت اور سابق کونسلر حاجی شربت خان نے وادی تریچ کی گزشتہ چالیس دنوں سے ضلعے کے دوسرے حصوں سے کٹے رہنے اور علاقے میں اشیائے خوردونوش کی شدید قلت اور عوام کو شدید مشکلات و تکالیف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تریچ روڈ کو شاگروم تک موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے کھول دینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ گزشتہ دنوں شدید برفباری کے نتیجے میں 45کلومیٹر طویل تریچ وادی کا رابطہ کٹ گیا تھا جوکہ اب تک برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی بندش کی وجہ سے وادی کے عوام ناقابل بیان مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں جن میں غذائی اشیاء اور ادویات کی قلت سرفہرست ہے اور مریضوں کو ہسپتال پہنچانا بھی ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ سڑکوں کی طویل بندش سے تعلیمی نظام بھی متاثر ہوگااور اگلے ہفتے منعقد ہونے والے میٹرک امتحانات میں بھی طلباء وطالبات کو مشکلات پیش آئیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔