بمباغ میں سی ڈیل ایل ڈی کے پراجیکٹ سے علاقے میں خوشحالی لوٹ آئے گی۔ضلع ناظم،تحصیل ناظم اورسی ڈی ایل ڈی کا شکریہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) بمباغ موڑکھو کے سماجی کارکن عبداللہ جان نے 2015ء میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ بمباغ میں آبنوشی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ کے تحت 42لاکھ روپے کی منظوری پر ضلع ناظم، ڈی۔سی چترال، تحصیل ناظم مستوج اور ایس آر ایس پی کے شعبہ سی ڈی ایل ڈی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ بمباغ ایریگیشن چینل کی دو سال قبل دریا بردگی کے بعد علاقے میں زراعت کا بالکل خاتمہ ہوگیا تھا اور ہزاروں پرُانے درخت بھی سوکھ گئے تھے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ ضلعے سے باہر مقیم بعض حضرات نے اپنی نامکمل معلومات کی بنیاد پر جو بیان بمباغ کے سی ڈی ایل ڈی کے بارے میں دیا ہے ، وہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ دو سال قبل بمباغ نہر کی مکمل طور پر دریا بردگی سے علاقے میں غربت نے ڈیرا ڈال دیا ہے کیونکہ اکثریت کا ذریعہ معاش زراعت ہے جوکہ پانی کے بغیر ممکن نہیں جبکہ بمباغ کے زرخیز زمین موسمی سبزی ، چاؤ ل کے فصل کے ساتھ ساتھ پھلوں کی پیدوار کے لئے مشہور ہے اور اس کے چیری ملک کے بڑے بڑے شہروں میں تجارتی پیمانے پر بھیجے جاتے تھے۔ عبداللہ جان نے کہاکہ سی ڈیل ایل ڈی کے پراجیکٹ میں علاقے میں خوشحالی لوٹ آئے گی جس کے لئے کوشٹ سے ضلع کونسل کے ممبر ، تحصیل کونسل کے ممبر اور کوشٹ کے ویلج کونسل کے ناظمین ڈی۔ سی، ضلع ناظم، تحصیل ناظم اور سی ڈی ایل ڈی کے تمام منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پراجیکٹ پر کام کا آغاز کسی بھی وقت کیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔