درخت اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے،درخت لگانے کے ساتھ اس کی نگہداشت بھی ضروری ہے۔مولانا عبدالشکور

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)درخت اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور درخت اور پودے ہی شہروں اور دیہاتوں کے ماحول کو خوبصورت اور آلودگی سے پاک کر سکتے ہیں ۔ درخت لگانے کے ساتھ اس کی نگہداشت بھی ضروری ہے۔عوام میں درختوں کیلئے محبت اور رغبت کے جذبات پیداکرنا اور شجر کاری کیلئے شعور اُجاگر کرنا بے حد ضروری ہے۔یہ باتیں  کنوینئر ضلع کونسل چترال مولانا عبدالشکور نے گورنر کاٹیج میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہی۔اُنہوں نے کہا کہ شجر کاری کو تجارتی اور معاشی ذریعہ بنانا بھی وقت کی ضرورت ہےشجر کاری کے عمل کو فروغ دیا جائے اور اس میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنائی جائے۔تاکہ زیر جنگلات رقبہ میں اضافہ ہو اور ضلع لکڑی کی پیداوار میں خود کفیل ہو۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔