چترال بائی پاس روڈ پر موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے معمر خاتون جان بحق

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ہفتہ کے صبح بائی پاس روڈ پر ایک موٹر سائیکل کی ٹکر سے بہتولی سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون جان بحق ہوگئی۔موٹر سائیکل سوار توصیف احمد کا تعلق چترال کے علاقے پرئیت سے تھا ۔چھ دن پہلے بائی پاس روڈ پر بروز کے صدام حسین کے موٹر سائیکل سے ابھی ایک اٹھ سالہ بچہ جان بحق ہوگیا تھا۔پورے چترال اور خاصکر بائی پاس روڈ پر نوجوان بچوں کابغیر کسی لائسنس کے نہایت بے اختیاطی سے موٹر سائیکل چلانا نہایت خوفناک صورت اختیار کرگیا ہے۔آئے روز خود بھی خوفناک حادثے کی وجہ سے اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور دوسری قیمتی جانوں کا بھی ضیاع ہوتا ہے۔ہفتے کے روز بائی پاس روڈ پر اس افسوسناک حادثے کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاج کیا اور بائی پاس روڈ کو بند کیا۔موقع پر اے سی چترال الطاف احمد،اے اے سی سید مظہر علی شاہ ،ایس ڈی پی او عبدالستار اور ایس ایچ او چترال تھانہ پہنچ گئے۔مظاہرین نے بائی پاس روڈ پرفوراً سپیڈ بریکر بنانے اور دیگر محفوظ اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا۔جس پر انتظامیہ کی طرف سے ایک ہفتے کے اندر اندر محفوظ اقدامات اُٹھانے کی یقین دہانی اور عارضی سپیڈبریکر کی اجازت پر مظاہرین نے بائی پاس روڈ آمدورفت کے لئے کھول دیا ۔موقع پر موجود لوگوں نے انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کیا کہ ٹریفک کے قوانین پر عمل کی جائے اور موٹر سائیکل چلانے والوں کو قانون کے دائرے میں لایاجائے ۔عوام نے زور دے کرکہا کہ پولیس اپنی کارکردگی دیکھائے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔