قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے چترال میں برفباری سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے ممتاز عالم دین قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے حسب سابق ضلع چترال میں برفباری سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز 12مارچ کو وادی ارندوگوتیبارکے مقام میں 38متاثرہ خاندانوں اوروادی اُرسون میں 25متاثرہ خاندانوں میں انکی طرف سے خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکا خیل نے امدادی پیکج تقسیم کئے۔ امدادی سامان میں آٹا ، چاول،گھی،چینی ،چائے کے علاوہ گرم کمبل اور سوئیٹرز بھی شامل تھے۔ قاری فیض اللہ چترالی ایک ممتاز مذہبی رہنما ہے اس کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہے۔ وہ ہر مصیبت کی گھڑی میں چترال کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہا ہے۔ متاثرین نے قاری فیض اللہ کی سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔