اُمید ہے کہ نئے آنے والے انسپکٹر جنرل بھی ناصر خان درانی کے کام کو آگے بڑھائیں گے۔وزیر اعلیٰ خیبر پخپختونخواہ

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی کی خدمات کو سراہتے ہوتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے کم وقت میں جتنی پذیرائی حاصل کی وہ حیرت انگیز ہے۔نا صر خان درانی کی خدما ت پر پورے صوبے کو فخر ہے ۔ ماضی میں پولیس کا برا حال تھا اور عوام کا پولیس سے اعتماد اُٹھ چکا تھا ۔گزشتہ تین سالوں میں حکومتی اصلاحات کی وجہ سے پولیس میں جو بہتری آئی اُس کا پورا پاکستان معترف ہے ۔ہم ناصر خان درانی کے جانے سے اُن کی کمی محسوس کریں گے ۔اُن کے مشوروں اور تجاویز کی آئندہ بھی ضرورت رہے گی ۔اُمید ہے کہ نئے آنے والے انسپکٹر جنرل بھی ناصر خان درانی کے کام کو آگے بڑھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبکدوش ہونے والےImage may contain: 18 people, people smiling, people standing and suit انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی کے اعزاز میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا عابد سعید کی طرف سے دیئے گئے الوادعی عشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔گورنر خیبر پختونخوا ظفر اقبال جھگڑا، چیف سیکرٹری عابد سعید اور آئی جی پی ناصر خان درانی نے بھی عشائیہ سے خطاب کیا جبکہ صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام نے ووٹ اسلئے دیا تاکہ وہ ڈیلیور کرے ۔تحریک انصاف کی اتحادی حکومت نے شدید چیلنجز کے باوجود اداروں کی اصلاح اور سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے اقدامات کئے ۔ہم وقت پاس کرنے کیلئے نہیں آئے ۔ہم نے اداروں کو ٹھیک کرنا ہے اور دُنیا کے مقابلے میں جانا ہے ۔ہم نے تعلیم، پولیس ، صحت اور دیگر شعبوں میں قابل عمل اصلاحات کے ذریعے بہتری لائی ہے۔اپنے سکاٹ لینڈ کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمارا پولیس ایکٹ سکاٹ لینڈ کے پولیس ایکٹ سے بہتر ہے اور Image may contain: 5 people, people standing, suit and indoorہمارا لوکل گورنمنٹ ایکٹ لند ن کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے بہتر ہے ۔ہم فخر سے کہتے ہیں کہ ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔ ہم صرف آج کا نہیں بلکہ مستقبل کا بھی سوچتے ہیں۔ سی پیک کی وجہ سے مستقبل روشن ہے۔سی پیک کے تناظر میں ممکنہ سرمایہ کاری صوبے میں لانے کیلئے سسٹم بنانا ہے تاکہ ہم بھر پور فائدہ اُٹھا سکیں۔ صوبائی حکومت ایف ڈبلیو او کے ساتھ 12 بلین ڈالرز کے معاہدے تیار کر چکے ہیں۔ متعدد منصوبوں پر چینی سرمایہ کار کمپنیوں اور دیگر کے ساتھ مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔ وزایراعلیٰ نے اس موقع پر سرکاری حکام سے کہا کہ وہ مثبت سوچ کے تحت سنجیدگی سے کام کریں ۔یہ ہمارا ملک ہے اس کو ٹھیک کرنا ہے ۔ناصر درانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی 35 سالہ سروس میں یہ ساڑھے تین سال یادگار ہیں۔وہ اﷲ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے اُنہیں محبتوں اور خلوص سے بھرے اس صوبے میں کام کرنے کا موقع دیا ۔صوبہ بھر سے جو اُنہیں عزت ملی وہ ان کی زندگی کا اثاثہ ہے ۔انہوں نے نظام کی بہتری کیلئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی سوچ اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نہ صرف اداروں کو آزاد کرنے کی خواہش رکھتے ہیں بلکہ برداشت بھی کرتے ہیں۔اس سیاست کا حصہ ہوتے ہوئے جس طرح انہوں نے اپنے اختیارات اداروں کو منتقل کئے وہ بے مثال ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔