سابق ڈی سی چترال اسامہ احمد وڑائچ اکیڈمی تقسیم اسناد کی تقریب 23مارچ 2017 کو گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوگی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)سابق ڈپٹی کمشنر چترال شہید اسامہ احمد وڑائچ کے مشن کی تکمیل و ترویج کی غرض سے ضلعی انتظامیہ چترال نے ان طلبہ و طالبات میں تقسیم اسناد کی ایک تقریب کا پروگرام مرتب کیا ہے جنہوں نے حال ہی میں شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی سے ایٹا ٹیسٹ کی تیاری کے کورسز مکمل کئے ہیں۔ تقسیم اسناد کی یہ تقریب 23مارچ 2017 کو گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوگی۔ جس میں تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان ، ماہرین تعلیم اور معززین علاقہ شرکت کریں گے۔مزید برآں اکیڈمی کی عبوری انتظامیہ کمیٹی نے سالانہ تعلیمی و تربیتی کیلنڈر بھی مرتب کیا ہوا ہے، جس کے مطابق آنے والے وقتوں میں اکیڈمی میں مختلف نوعیت کے تعلیمی اور تربیتی کورسز کرائے جائیں گے۔ ان پروگراموں میں انگلش لنگویج پروگرام، آئی ٹی کورس، ایٹا تیاری کورس، آئی ایس ایس بی تیاری کورس، کیڈٹ کالج تیاری کورس اور ائیر فورس کالج کی تیاری کے ساتھ ساتھ کیرئیر کاؤنسلنگ کورس شامل ہیں۔ آنے والے سالوں میں پی ایم ایس اور سی ایس ایس کوچنگ پروگرام بھی اکیڈمی آفر کرے گی۔
سالانہ تعلیمی و تربیتی کیلنڈر کی روشنی میں کیڈٹ کالجز کی تیاری کی کلاسز یکم اپریل2017سے شروع ہو رہی ہیں۔ خواہشمند طلباء و طالبات مذکورہ کورس میں رجسٹریشن کرانے کے لئے 31مارچ2017سے پہلے پہلے شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی واقع سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال بعد از دوپہر دورہ کریں یا مزید معلومات کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں:03439645661،
0943-412931

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔