اے کے آر ایس پی ( westII) کے تحت خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے لاسپور رامن میں ایک تقریب کا انعقاد

بونی ( جمشید احمد)اے کے ار ایس پی ( westII) کے تحت خواتین کے عالمی کے مناسبت سے لاسپور رامن میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اس ایک روزہ تقریب کا مقصد معاشرے کی بہتری اور ترقی میں خواتین کی اہمیت کو اُجاگر کرنا تھا اس پروگرام میں تحصیل انتظامیہ کی طرف سے تحصیلدار سب ڈویثرن مستوج نور الدین نے شر کت کی جبکہ دیگر مہمانوں میں خاتون کونسلر زار نگار، صدر خواتین تنظیم زرین بی بی اور مختلف شعبوں اور تنظموں سے تعلق رکھنے والے خواتین بھی شامل تھیں ۔پروگرام کے شرکا نے اے کے ار ایس پی کی خدمات کو سراہنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ زندگی کی ہر شعبے میں اے کے ڈی این کے اداروں نے خواتین کی ترقی کو ملحوظ نظر رکھا ہے لاسپور جیسے دور افتادہ علاقے میں 500 kv بجلی گھر کا ہونا کسی نعمت سے کم نہیں محترمہ زار نگار، زرین بی بی اور صبیحہ نے اس بات پر زور دیا کہ لاسپور کے مردوں کے ساتھ ساتھ یہاں کی خواتین بھی اتنی ہی ہمت اور حوصلہ رکھتی ہیں کہ وہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں آگے جا سکتی ہیں ۔ پروگرام میں ماڈل کالج لاسپور اور اے کے ای ایس سکول کے طالبات نے خواتین کی ترقی کی حوالے سے مختلف ائیٹم پیش کی ۔ شرکاء کو گلگت بلتستان اور چترال کی نمایاں خواتین کے حوالے سے ویڈیوز دیکھائی گئی اور مقامی دستکاری کی نمائیش بھی تقریب کا حصہ بنی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔