ضلع کونسل چترال کا خصوصی اجلاس ایک گھنٹہ جاری رہنے کے بعد 27مارچ تک موخر کردی گئی

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) ضلع کونسل چترال کا خصوصی اجلاس پیر کے روز ایک گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد 27۔مارچ تک موخرکردی گئی جس کے انعقاد کے لئے کئی ارکان کونسل نے ریکوزیشن جمع کرائی تھی ۔ ضلع کونسل کے کنوینر مولانا عبدالشکور نے اجلاس کوImage may contain: one or more people, beard and indoor موخرکرتے ہوئے کہاکہ ایجنڈا کے نکات انتہائی اہم نوعیت کے تھے جن میں تحصیل مستوج کو ضلعے کا درجہ دینے، ضلع کونسل کے ترقیاتی فنڈ کو پراجیکٹ لیڈر کے ذریعے کرانے اور ممبران کونسل کی اعزازیہ کے لئے فنڈز جاری کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ ملاقات کے لئے خصوصی کمیٹی بنا کرImage may contain: 2 people, people sitting and indoor پشاور بھیجنے کا معاملہ شامل تھا۔ ان کا کہناتھا کہ اس اہم نوعیت کے اجلاس میں ہاؤس کے اراکین کی مکمل حاضری ضروری ہے ۔ اس سے پی ٹی آئی کے رحمت غازی، محمد یعقوب ، نابیک ایڈوکیٹ، زلفی ہنر شاہ، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، پی پی پی کے رحمت ولی اور شیر عزیز بیگ، جے یو آئی کے مفتی محمود الحسن، ریاض احمد دیوان بیگی اور مولانا انعام الحق جبکہ جماعت اسلامی کے رحمت الٰہی اور مسلم لیگ (ن) کے محمد حسین نے کہاImage may contain: 2 people, people sitting and indoorکہ مسائل چونکہ فوری نوعیت کے حل طلب ہیں لہٰذا کونسل کا ایک نمائندہ وفد بنا کر وزیر اعلیٰ کے پاس خصوصی طور پر بھیجا جائے ۔ اجلاس میں 38میں سے صرف 13اراکین حاضر ہوئے جبکہ بعد میں رحمت الٰہی اور ریاض احمد دیوان بیگی کے ایوان سے چلے جانے سے یہ تعداد گیار ہ رہ گئی تھی مگر کسی رکن نے کورم کے ٹوٹنے کی نشاندہی نہیں کی۔ضلع ناظم اور خواتین ارکان کونسل اجلاس سے غیر حاضر رہے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔