ریشن ،آ غا خان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے پراجیکٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ پروگرام کا انعقاد

بونی ( جمشید احمد)آ غا خان رورل سپورٹ پروگرام چترال پراجیکٹ MYHP WASH COMPONANT)) کے زیر اہتمام ایک روزہ Behavior Change Communication Compaign (BCC) کے موضوع پر ایک روزہ پروگرام ولیج کونسل ریشن میں منعقد ہوا پروگرام کی صدارت معروف شخصیت حاجی بلبل امان نے کی جبکہ مہمان خصوصی ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم تھے پروگرام میںImage may contain: one or more people, people standing, crowd and outdoor لوکل گورنمنٹ کے نمایندہ گان ،عمائیدیں علاقہ واش کمیٹی کے ممبران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شر کت کی پروگرام کا مقصد اس ایریا میں لوگوں میں صحت اور صفائی اور صاف پانی کے متعلق شعور کو اُجاگر کر نا تھا ۔ پروگرام کا آغاز ایک آگاہی واک( Cleanliness walk) سے کیا گیا واک ریشن گول سے شروع ہو کر مختلف دیہات سے ہوتے ہوئے پولو گراونڈ پہنچا جہاں مرد اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ پروگرامات کا اہتمام کیا گیا تھا اے کے آر ایس پی WASH))Image may contain: 19 people, people standing and outdoor کے اسٹاف نے صحت اور صفائی کے حوالے سے حاضریں کو آگاہ کیا جسے حاضریں نے بے حد سراہا اس موقع کی مناسبت سے ایک پولو میچ کا بھی اہتمام کیا گیا آخر میں پراجیکٹ منیجر (WASH) حسین احمدنے صحت اور صفائی اور لوگوں کی ذمہ داری کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی اور پروگرام کو کامیاب بنانے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا مہمان خصوصی سردار حکیم نے پروگرام میں علاقے کی عمائیدیں کی شر کت کر نے اور کامیاب بنانے پر ان کاشکریہ ادا کیا او ر اے کے ار ایس پی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اے کے ار ایس پی مختلف تعمیری کاموں Image may contain: one or more people, crowd and outdoorاور آفات سے متاثرہ یوسیز کی بہتری کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں جس کے لیے ہم ادارے کا شکر گزار ہیں آخر میں پروگرام کے صدر حاجی بلبل امان نے اپنے صدراتی خطاب میں علاقے کی مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مطالبہ کیا قدرتی آفات سے متاثرہ علاقہ ریشن سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی توجہ کا منتظر ہے اور بحالی کی کاموں کو تیز کر نے کی آشد ضرورت ہے اُنہوں نے تمام اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ضرور ادا کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔