اہل سنت و الجماعت چترال کے زیر اہتمام چترال میں سیدنا صدیق اکبرؓ کانفرنس کا انعقاد

چترال( شہریار بیگ) اہل سنت و الجماعت چترال کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں سیدنا صدیق اکبر کانفرنس منعقد ہوئی جس کیImage may contain: one or more people, people sitting and indoor صدارت جماعت کے سرپرست اعلیٰ مولانا سراج احمد نے کی اور مہمان خصوصی جماعت اسلامی ضلع چترال کے امیر اور چترال ون کے ناظم مولانا جمشید احمد تھے جبکہ سٹیج سکریٹری کے فرائض مولانا حاجی اکبر نے انجام دی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی جامع مسجد چترال، مولانا اسرار الدین الہلال ،محمد کوثر ایڈوکیٹ پی ایم ایل ن،مولانا عبد الخالق رحمانی،مولانا افتخار حسین جنرل سکریٹری پاکستان راہ حق پارٹی ،مولانا اشرف خان پاکستان راہ حق پارٹی سب ڈویژن مستوج نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبرکانفرنس منانے کا مقصد اُن عظیم ہستیوں کے بارے میں Image may contain: one or more people, people sitting and indoorاپنی نوجوان نسل کو آگاہ کرنا ہے۔صحابہ کرامؓ کے نقش قدم پر چل کر ہم دنیا اور آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں۔جب تک ہمارے دلوں میں صحابہ کرامؓ کی محبت نہ ہوگی ہمارا کامل نہیں ہوگا۔یہ وہی ہستیاں ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ میں اُن سے راضی ہوں اور وہ مجھ سے راضی ہیں۔Image may contain: one or more peopleاُنہوں نے کہا کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ رسول خدا حضرت محمد مصطفٰیﷺ کے سچے عاشق اُن کے راز دان اور یار غار تھے حضور پاک ﷺکے وصال کے وقت جب صحابہ کرامؓایک بہت بڑے آزمائش سے دوچار تھے تو سیدنا ابوبکر صدیقؓنے اُنہیں سنبھالا۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ابوکر صدیقؓ نے گھر کا سارا سامان اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہوئے حضور پاک ﷺ کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے یہImage may contain: one or more people, people sitting and indoor تاریخی جملہ کہا کہ میرے اور میرے گھر والوں کے لئے اللہ اور اُس کے رسولؐ کافی ہیں۔مقرریں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔اس موقع پر مفتی حسن الدین اور مولانا مطیع الرحمن نے نعت اور نظم پیش کی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔