وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفیر Ole Thonkeکی ملاقات

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفیر Ole Thonkeنے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے امور خصوصاً منرل ایکسپلوریشن ماحولیاتی تحفظ، تجارت اور ترقیاتی منصوبوں میں فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری معدنیات ظہیر الاسلام اور چیئرمین فاطمہ گروپ آف انڈسٹریز فواد احمد مختار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے صنعتکاری کے فروغ کے لئے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں موثر قانون سازی کی ہے اور جامع پالیسیاں تشکیل دی ہیں۔ صوبے میں سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دی جا رہی ہیں اور سب کے لئے سرمایہ کاری کے یکساں مواقع ، آسان رسائی اور شفافیت یقینی بنائی گئی ہے۔ صوبے میں سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام اور دیگر معدنی سرگرمیوں کے لئے متعدد سرمایہ کاروں کو لیز ایگریمنٹس دیئے جا رہے ہیں۔ لیزنگ کے مجموعی عمل میں شفافیت اور میرٹ کے ساتھ اوپن مقابلہ یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ سرمایہ کاری سے نہ صرف صوبے کے وسائل میں اضافہ ہو گا بلکہ لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔