ریشن پاؤر ہاؤس کی عدم بحالی ،صارفین کا احتجاجی جلسہ،مردم شماری کا بائیکاٹ ،20اپریل کا ڈیڈلائن

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اتوارکے روزتحریک بحالی بجلی گھر ریشن کاایک احتجاجی جلسہ زیرصدارت سرپرست اعلیٰ تحریک نادرجنگ بجلی گھرچوک میں منعقدہوا۔ جلسے میں بونی،جنالیکوچ،کوراغ،زئیت ،لون اوردیگرعلاقوں کے عمائدین نے کثیرتعداد میں شرکت کیں۔تمام مقررین ایک بار پھراس بات کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صارفین ریشن بجلی گھرمردم شماری کے بائیکاٹ پرقائم ہیں ہم اپنے اعلان کے مطابق مردم شماری میں حصہ نہیں لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک ریشن پاؤرہاوس پر کام شروع نہیں کیاجائے گاہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پرعائدہوگی۔اُنہوں نے پاؤرہاوس کیلئے کنسلٹنٹ کی تقرری پرانتہائی تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ڈھائی سال بعدکنسلٹنٹ مقررکرناعوام کوبے قوف بنانے کے مترادف ہے۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاورہاوس پرجلدازجلدسول ورک کاآغازکیاجائے مزیدتاخیرکی صورت میں پرامن احتجاج کاسلسلہ اسطرح نہیں رہے گا اور اگر صوبائی حکومت اورمتعلقہ حکام نے 20اپریل 2017سے پہلے ریشن پاورہاوس پرکام شروع نہیں کیاتو احتجاج شدت اختیارکریگاطلباء وطالبات ،مرداورخواتین سب سٹرکوں پرآئیں گے کسی بھی ناشگوارواقعہ پیش آنے کی صورت میں تمام ترذمہ داری صوبائی حکومت ،سیاسی نمائندگان،اورمحکمہ پیڈوپرعائدہوگی۔ جلسہ سے حاجی بلبل امان،امیر اللہ ،ابولائیث رامداسی، سید سردار حسین شاہ،وی سی ناظم شہزادہ منیر،حاجی خان،عبدالرب،یوتھ کونسلر انیس الرحمن ودیگر نے خطاب کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔