بونی ، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی38 ویں برسی عقیدت اور اخترام سے منائی گئی۔

بونی ( جمشید احمد) گذشتہ دن شہیدذوالفقار علی بھٹو کی اڑتیسویں بر سی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب مقامی ہوٹل بونی میں منعقدہوئی جس کی صدارت پیپلز پارٹی کے درینہ کار کن شہاب الدین نے کی اسٹیج کی فرائیض پارٹی کار کن پرویز لال نے انجام دی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تقریب میں پی پی پی کے کارکناں جیالوں اور بھٹو کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورشہید بھٹو کی برسی کونہایت عقیدت و اخترام سے منایا ۔ مقرریں نے سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک اور قوم کے لیے اور جمہوریت کے لیے ان کی خدمات اور قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔اور ان کی جدائی کوملک اورکو قوم کے لیے ایک بڑا سانحہ اورنقصان قرار دیا انہوں نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایک ڈیکٹیٹر کے سامنے سر تسلیم خام نہیں کیا اور عوام کے لیے اپنا جان کا نذرانہ پیش کیا ملک اور قوم کے لیے ان کی قربانی ہمیشہ یاد کی جائے گی مرحوم سابق وزیراعظم شہید بھٹو کی روح کی ایصال وثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ پروگرام کا دوسرا مرحلہ اور یجنڈا میں پارٹی کی ڈسٹرکٹ قیادت کے حوالے سے بات کر تے ہوئے انتہائی افسوس اور غم و غصے کا اظہار کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ حالیہ ڈسٹرکٹ کابینہ سازی میں سب ڈویژن مستوج کو قیادت سے محروم کر کے پیپلز پارٹی کے جیالوں کومایوس کر دیا گیا ہے سب ڈویژن مستوج جوکہ پی پی پی کا گھڑ ہے یہاں پی پی پی کی ووٹ بنک ہونے اور ہر ایک الیکشن میں پارٹی امید وار کو سب ڈویژن سے زیادہ ووٹ ملنے اورکامیاب ہونا اس بات کی دلیل اورثبوت ہے کہ ان لوگوں کی پارٹی کے ساتھ دلی محبت ہے انہیں نظر انداز کر نا اور قیادت سے محروم رکھنا پارٹی کے ساتھ دشمنی ہے اور شہیدوں کی پارٹی کو تھس نس کر نے کی ایک سوچھی سمجھی سازش ہے جس سے سب ڈویژن کے عوام اور پارٹی جیالے کبھی تسلیم نہیں کریں گے انہوں نے صوبائی قیادت سے اپیل کی کہ مسئلے کو حل کر نے میں اپنا کردار ادا کریں اورکم از کم ایک قیادت سب ڈویژن مستوج کو دے دی جائے بصورت دیگر تمام کارکنان اور پارٹی جیالے الیکشن 2018 کا مکمل بائیکاٹ کر نے کے تیارہیں مقررین میں حمید جلال، سید برہان شاہ، اقبال حیات، امیر اللہ ،میر ایوب ،شمس الرحمن لال، افضل قباد ،ابولیث رامداسی ، عبد رازاق، نعمان لال، خوش ولی، حکیم، عبد الحسین ،رحمت سلام لال، مر سلین فخر اعظم دیگر نے خطاب کیے۔ اخر میں یہ پرگرام صدر محفل شہاب الدیں کی صدراتی خطاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔