چترال پولیس سیاسی انتقامی کاروائیوں سے باز رہے ………اسداللہ حیدر ایڈووکیٹ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نوجوان صحافی وقانون دان اسداللہ حیدر(سیکرٹرئی سی ایل ایف) نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال پولیس کچھ سیاسی مخالفین کی ایماء پر میرے چچا ذاد بھائیوں کے خلاف انتقامی کاروائی کرتے ہوئے جھوٹے مقدمات درج کر کے ان کو جیل میں رکھا جو کہ سراسر ظلم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا قصور صرف یہ تھا کہ اُنہوں نے کالج سے آتے ہوئے راستے میں ایک زخمی شخص کو فرسٹ ایڈ دی اورانہیں ہسپتال پہنچایا۔جو کہ دو مخالف گروپوں کے درمیان لڑائی میں زخمی ہواتھا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ،آئی جی پولیس مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لیا جائے اورغیر جانبدار تحقیقات کروائی جائے اورذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ورنہ وہ اپنے وکلاء اورصحافی برادری کے ہمراہ آئی جی آفس اورہائی کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔