چترال یو نیورسٹی کے قیام کے لئے بطور پراجیکٹ ڈائیریکٹر بادشاہ منیر بخاری کا انتخاب بہترین فیصلہ ہے ، نیاز اے نیازی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے چترال یونیورسٹی کے لئے بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر بادشاہ منیر بخاری کی تعیناتی کو یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں بہترین فیصلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری ایک توانا ، نو جوان اور با صلاحیت انسان ہے۔انکی نگرانی میں چترال یو نیورسٹی کے قیام کا خواب شر مندہ تعبیر ہوگا۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت چترال یو نیورسٹی کے قیام میں انتہائی سنجیدہ ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے اس پر ضرور عمل ہو تا ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا چترال یو نیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کیساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔