بروغل کے گاوں چیکار میں برفانی تودہ گرنے سے دوافراد لاپتہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے سرحدی گاوں بروغل چیکار میں جمعرات کے روز برفانی تودہ گرنے سے دوافراد لاپتہ ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق میرزہ جان ولد رستم اور شادمان ولد جمعہ بیگ سکنہ بروغل چیکارقربیی جنگل میں اپنے مال مویشیوں کوگھرلانے کے لئے جارہے تھے ۔شدیدبرف باری سے راستے میں لینڈسیلائیڈنگ کی وجہ سے برف کے ملبے تلے آکرلاپتہ ہوگئے مقامی لوگ اورچترال سکاوٹس کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کرلاشوں کونکالنے میں مصروف ہیں ابھی تک تلاش جاری ہے ۔سماجی کارکن عمررفیع نے بتایاکہ اس وقت بروغل میں تین فٹ سے زیادہ برف پڑی ہے اوربروغل روڈ بھی عام ٹریفک کے لئے بندہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔