وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا چینی سرمایہ کاروں کے دو مختلف وفود سے ملاقات

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے چینی سرمایہ کاروں کے دو مختلف وفود نے ملاقات کے دوران انکشاف کیا ہے کہ چینی سرمایہ کار چین کے شہر بیجنگ میں صوبائی حکومت کے مجوزہ انوسٹمنٹ روڈ شو کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ چین کی سینکڑوں مقامی سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ منتظمین سرمایہ کاری کے اس نادر موقع سے استفادہ کرنے کیلئے پلان کر چکے ہیں اور انہوں نے پاکستان میں نامزد اپنے نمائندوں سے کہا ہے کہImage may contain: 2 people, people sitting and indoor وہ روڈ شو میں موجودگی یقینی بنائیں تاکہ روڈ شو میں پیش کئے جانے والے منصوبوں سے مناسب ترین منصوبوں کا انتخاب ممکن بنا یا جا سکے ۔چیف ایگزیکٹیو Liu Song کی سربراہی میں چائنا نارتھ انڈسٹری نورنکو پاکستان جبکہ Yu Fengming کی سربراہی میں چائنا روڈ اینڈ بریج کارپوریشن پاکستان کے وفود نے اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور سمیت خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقعوں خصوصاً بیجنگ روڈ شو پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف ایگزیکٹیو ازمک غلام دستگیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وفود کو صوبائی حکومت کی پالیسیوں خصوصاً اوپن کمپٹیشن ، شفافیت اور سرمایہ کاری کیلئے دی گئی دیگر مراعات کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا گیا اور پیش کش کی گئی کہ سرمایہ کار آگے آئیں اور دونوں ممالک کے عوام کے وسیع تر مفاد میں سرمایہ کاری کریں ۔ وفود نے بتایا کہ اُن کی کمپنیاں خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت توانائی ، روڈ انفراسٹرکچر ، صنعت ، سیاحت اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سو سے زائد میگا منصوبوں کی فیزبیلٹی اور پی سی ون کو حتمی شکل دے چکی ہے ۔ ان منصوبوں کی کامیاب تکمیل پورے ملک کے عوام کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلی کا موجب ہو گی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔