مختلف ممالک کے سفراء کا چترال کا ایک روزہ دورہ،ناروے گورنمنٹ کے فنڈز سے مرمت اور بحالی کے کاموں پر اعتماد کا اظہار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آج مورخہ 14اپریل2017 ؁ء کو سفیر فرانس محترمہ مارٹن ڈورنس اور اس کا شوہر مسٹر فلپ گارنئی ، سفیر ناروے ٹورنیڈریبو اور بیگم اینی ڈینگسٹن ، بوسنیا کے سفیرنیڈیم میکریویس ، آغا خان فاونڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو افیسر اختر اقبال اور سی ای او اے کے سی ایس پی سلمان بیگ نے اے۔کے۔ایف ہیلی کاپٹر میں چترال کا ایک روزہ دورہ کیا۔ صبح نو بجے گرم چشمہ کا دورہ کیا۔اور اے۔کے ۔ایچ ۔ ایس۔پی کے زیر انتظام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گئے۔ مریضوں کیImage may contain: 21 people, outdoor سہولیات اور دوسری انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی اور مریضوں سے بھی ملے۔ ہسپتال ہذا حال ہی میں ناروے گورنمنٹ کے فنڈسے از سر نو تجدید، مرمت اور بحالی کا کام اے۔ کے ۔پی۔بی ۔ایس۔پی کے ذریعے انجام پائی ہے مہمانان نے اس کام کا بھی جائزہ لیا اور کام کے کامیاب تکمیل پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس کے بعد مہمانان چترال ٹاؤن کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ اور ڈی۔پی۔او چترال سید علی اکبر شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم سے مٹینگ کی۔ ڈسٹرکٹ ناظم نے مہمانان کو خوش آمدید کہا اور چترال کے مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے اُنہیں آگاہ کیا۔ اس کے بعدمہمانان نے کالاش ویلی کا دورہ کیا۔جہاں کالاش ویلی کےImage may contain: 17 people, people standing, sky, tree and outdoor کالاش عمائدین کے ساتھ ترقیاتی سرگرمیوں اور اے۔کے۔ڈی ۔این کے کاموں کے حوالے سے بالمشافہ گفتگو کئے۔ کالاش ویلی دورے میں ڈی۔پی۔او چترال اور آر۔پی۔ایم، اے۔کے۔آر۔ایس۔پی سردار ایوب بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اس کے بعد سفراء اور دوسرے مہمانان بذریعہ ہیلی کاپٹر گلگت کے لئے روانہ ہوگئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔