رچ پراجیکٹ خیبرپختونخواکے زیرنگرانی چترال میں سینٹنیل ہائی سکول چترال کے طلباء کے درمیان لوکل ہاکی(غاڑوچون غاڑ)کا انعقاد

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس)رچ پراجیکٹ خیبرپختونخواکے زیرنگرانی چترال میں سینٹنیل ہائی سکول چترال کے طلباء کے درمیان لوکل ہاکی کا(غاڑوچون غاڑ) ایک روزہ ٹورنامنٹ منعقدہوئی جس کی مہمان خصوصی پرنسپل سینٹینل ہائی چترال کمال الدین تھے ۔سکول کی بی اورسی ٹیموں کے درمیان کانٹا دار مقابلہ ہوا جوکہ ایک دوسرے کے خلاف تابڑ توڑ حملے کئے تاہم سی ٹیم کی چست اور مستعد فارورڈ لائن نے پانچ بالوں کو گول پوسٹ کی راہ دیکھادی جبکہ ان کی ڈیفنس لائن نے مخالف ٹیم کی کئی یقینی گولوں کو ناکام بنادیا اور ریفری کی آخری وسل ہونے پر سی ٹیم نے 5اور بی ٹیم نے صرف ایک گول کی تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پرنسپل کمال الدین ،پراجیکٹ کوارڈینٹرشہبازاحمد،فاروق احمد،عبدالغنی ،نذیراحمداور چیرپرسن اف ویمن ویلیفئرآرگنائزیشن چترال وممبرتحصیل کونسل سب ڈویژن چترال فریدہ سلطانہ نے کہاکہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت اہمیت کی حامل ہیں، اس طرز کے ٹورنامنٹ منعقد ہوناچاہے اور مقامی سطح پر ان کا انعقاد جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں مختلف کھیلوں کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے البتہ کچھ عرصہ پہلے تک ہماری پلاننگ اور پریزنٹیشن کے فقدان کی وجہ سے کھیلوں کے مقابلے تواتر کے ساتھ منعقد نہیں ہوئے جس سے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے جبکہ کھیلوں کے لئے بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر اور ترقی کے لئے بھی ضروری اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں جہاں کھیلوں کی موجودہ سہولیات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نئے کھیلوں کے لئے بھی گراؤنڈ، کورٹس اور اسٹیڈیم بنانے کی ضرورت ہے جن سے نوجوانوں کو مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا مواقع ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام خیبرپختونخواحکومت کے مشکورہیں کہ وہ روایتی کھیلوں کوبرقراررکھنے کیلئے ثقافتی ورثے کی احیاء کاپروگرام کے نا م سے صوبے میں ایک پراجیکٹ شروع کیاہے جس سے مقامی کھیلوں اورثقافت کوفروع مل جائے گا۔آخرمیں کلچر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے تعاون سے جینے والے ٹیم ،مین اف دے میچ میں ٹرافیاں اورتمام کھلاڑیوں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔