پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن چترال کے ضلعی صدرسردار ولی خان اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام،وقار احمد عبوری صدر مقرر

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے کابینہ کے فیصلے کے مطابق ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سردار ولی خان کو اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہونے پر عہدے سے فوری طور پر مغزول کرکے ایسوسی ایشن کے سینئر نائب نائب صدر وقار احمد کو دو مہینوں کے لئے عبوری صدر مقرر کرکے انہیں ازسرنو الیکشن منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل لقمان گل اورکزئی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ کی 3تاریخ کو سردار ولی خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں اپنی اکثریت ظاہر کرنے کے لے پندرہ دن کی مہلت دی گئی تھی جس کی ناکامی پر ایسوسی ایشن نے یکم اپریل کے اجلاس میں ان کی مغزولی کا فیصلہ کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ان کے خلاف منظور شدہ عدم اعتماد کی تحریک کو صوبائی کابینہ نے بعض تکنیکی پہلووں کی بنیاد پر خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے کر انکوائری شروع کردی تھی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔