تمام امتحانی ڈیوٹیاں بغیر کسی دباؤ کے تحت میرٹ کے اوپر لگائے گئے۔ جنرل سیکرٹری (اپٹا) سعید اللہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)BISEPچترال کیمپس میں S.S.Cاور F.A،FScکے امتحانات میں پہلی دفعہ صاف اور شفاف طریقے سے امتحانی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ جس کیلئے انچارج کیمپس BISEچترال فاروق الا سلام اور ان کے اسٹاف مبارک باد کے مستحق ہیں۔ آل پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن (APTA)کے ضلعی جنرل سیکرٹری سعیداللہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ یہ بات پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ BISEکیمپس چترال میں انتہائی صاف اور شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کام ہوئے ہیں ۔ SSCاور FAکے امتحانات میں ڈیوٹیاں باقاعدہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مشاورت سے ہوئے ہیں جبکہ اس سے پہلے کا ٹھیکہ دارانہ نظام بالکل ختم ہوچکاہے ۔ ایک استاد جو ہر امتحانی ڈیوٹی میں کسی نہ کسی طریقے کو استعمال میں لاکر آرڈر وصول کرتا تھا جبکہ ایک استاد کو تعیناتی سے لیکر ریٹائرمنٹ کو پہنچنے تک ایک بار بھی امتحانی ہال دیکھنا نصیب نہیں ہوتا تھا،لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا۔ اس طرح پشاور سے آنے والے بورڈ کے ذمہ داران بھی چترال آکر کسی نہ کسی طریقے سے مجبور ہوکر ڈیوٹیاں لگاتے وقت قانون کی دھجیاں اُڑاتے تھے۔ لیکن اس بار SSCاور FAکے امتحانات میں یہ بات دیکھنے میں نہیں آیا بلکہ دیر آید درست آید کے مصداق میں تمام ڈیوٹیاں صحیح سلیقے سے بغیر کسی دباؤ کے تحت میرٹ کے اوپر لگائے گئے۔ جس کیلئے بورڈ انچارج فاروق الاسلام اور دیگر اسٹاف خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اگر آئندہ بھی وہ اس کام کو اسی طرح انجام دینے میں کامیاب ہو نگے تو یقیناًوہ سارے اساتذہ کے دلوں میں اپنے لئے مخصوص مقام پیدا کریں گے، اور کسی بھی استاد یا اساتذہ تنظیم کو شکایت کا موقع بھی نہیں ملے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔