شاہی مسجد میں رونما ہونے والے واقعے کی تہہ تک پہنچا جائے واقعے میں ملوث سازشی عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔ جنرل سیکرٹری (APTA)ضلع چترال سعید اللہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) ضلعی ( اپٹا )جنرل سیکرٹری سعیداللہ نے چترال میں رونما ہونے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کیااور کہا کہ اس واقعے کو بروقت اور خوش اسلوبی سے ہینڈل کرنے پر ضلعی انتظامیہ چترال، چترال سکاؤٹس، علماء کرام،اور خاص کر خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان کاکاخیل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان نے جس تدبر اور بہادری کے ساتھ چترال کو ایک بڑے حادثے سے بچایا ، اور مسجد جو کہ اللہ کا گھر ہے اور امن رہنے کا درس دیتا ہے کے تقدس و احترام کو بحال رکھا، جس کیلئے ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ کیونکہ انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ اسلام امن کا سبق دیتا ہے اور علماء کرام امن کے داعی ہے۔ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے کی تہہ تک پہنچا جائے اور اس میں اگر کوئی سازشی عناصر ملوث ہیں تو ان کو بے نقاب کیا جائے۔اور عوام سے اپیل کی کہ اس موقع پر انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں ۔ نبوت کے دعوے دار شخص کو مکمل طورپر سزا ہونی چاہیے،اور مقدمے کی مکمل پیروی کی جائے۔انہوں نے کہا کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس،چترال پولیس،شاہی مسجد خطیب،جنہوں نے امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں تعاون کیا یقینی طور پر خراج تحسین کے مستحق ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔